Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معذورشخص کی دوکروڑہرجانےکی درخواست پرکمشنرمقرر،گواہوں کےبیانات لینےکی ہدایت

عدالت نے معذورشخص کی دوکروڑہرجانے کی درخواست پرکمشنرمقررکرکے گواہوں کے بیانات لینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں 2016 میں بس اور ٹرک کے حادثے میں ٹانگ سے معذورشخص فاروق حسین ملک کی نجی کوچ سروس کے خلاف دو کروڑ روپے ہرجانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالتِ عالیہ نے 6 سال بعد گواہان کے بیانات کے لیے کمشنر مقرر کردیا اوردلاورایڈووکیٹ کو واقعہ سے متعلق بیانات لینے کی ہدایت کردی۔

درخواست گزارفاروق حسین ملک کا مؤقف تھا کہ دسمبر دو ہزار سولہ میں واقعہ رونما ہوا، عزیز کی شادی میں رحیم یار خان کے لیے کراچی سے نکلے۔ کنڈیارو کے مقام پر ہماری بس نے پیچھے سے ٹرک کو ٹکر دے ماری۔

فاروق حسین ملک نے بتایا کہ نجی بس کمپنی کے خلاف دعویٰ دائرکررکھا ہے، دو ہزار سترہ سے ویل چئیر پر سندھ ہائی کورٹ آرہا ہوں۔

فاروق حسین ملک عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ہونے پر ٹرانسپورٹر کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں