سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 131 میں دوبارہ گنتی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 131 میں دوبارہ گنتی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔
چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 اگست کو سماعت کرے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے 2018 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا لاہور ہائی کورٹ کا حکم چیلنج کیا تھا۔
لاہورہائی کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاحکم دیا تھا۔
قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست عملاً غیر مؤثر ہوچکی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















