Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیراحسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف درخواست پرچیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس مظاہر نقوی بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

مولوی اقبال حیدر نے 2 مئی 2018 کو سابق وزیر داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں وزیر داخلہ کے خلاف عدلیہ کے خلاف بیان دینے پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست میں احسن اقبال کو آئین کے آرٹیکل 63،64 کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست میں وزیر داخلہ سے وصول کی گئی تمام مراعات اور تنخواہ واپس لینے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں