اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو فیملی اور وکلا سے ملاقات کی اجازت دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تحریری حکم نامے میں عدالتِ عالیہ نے کہا کہ سپریٹنڈنٹ جیل ملاقات کیلئے ایک یا ایک سے زائد دن مختص کریں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی، سہولیات اور وکلا سے ملاقات کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔
عدالت نے جیل حکام کو رولز کے مطابق وکلاء، خاندان کے افراد سے ملاقات کی اجازت دینے کا کہہ دیا اورچیئرمین پی ٹی آئی کو جائے نمازاورقرآن پاک کا انگلش ترجمہ بھی فراہم کرنے کا حکم دیا۔
گھر کے کھانے سے متعلق استدعا پرعدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















