اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف درج 3 مقدمات کے معاملے میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے تین مقدمات میں ضمانت خارج کر دی۔
انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی کے تین مقدمات میں ضمانت خارج کردی۔
عدالت میں راجہ نوید پراسیکیوٹر پیش ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں دو اور تھانہ بھارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کر دیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















