Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرا رہا ہے؟ چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے دورانِ سماعت ڈی جی لا سے پوچھا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرا رہا ہے؟

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی سندھ میں صوبائی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت عظمٰی نے حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا، چیف جسٹس پاکستان نے دورانِ سماعت کہا کہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہیں، سپریم کورٹ میں متعدد بارحلقہ بندیوں کا معاملہ آ چکا ہے۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیے کہ حلقہ بندیوں میں ٹپے دار سرکل کو ذرا بھی متاثر کرنے سے حلقے سے امیدوار کو پڑنے والے ووٹ متاثر ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے کرے، سندھ میں حلقہ بندیوں پرحساسیت زیادہ ہے، سندھ سے اکثر یہ گلہ کیا جاتا ہے کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں، الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرا رہا ہے؟

ڈی جی لاالیکشن کمیشن نےکندھے اچکا دیے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یعنی ابھی تو انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل تمام معاملات حل کرے۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقہ 192,193 اور صوبائی حلقےپی ایس سات، آٹھ اور نو شکارپور کی حلقہ بندیوں کوچیلنج کیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں