Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہری کی بھینسیں اورطلائی زیورات لیجانے کےکیس میں اے جی اورآئی جی پنجاب طلب

شہری کی بھینسیں اورطلائی زیورات لیجانے کےکیس میں اے جی اورآئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ مین پولیس ریڈ میں شہری کی بھینسیں اور طلائی زیورات لے جانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت لاہورہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت پولیس بھینسیں اور طلائی زیورات ساتھ لے گئی، آئے روز پولیس کی طرف سے شہریوں کا سامان لے جانے کی شکایات آرہی ہیں۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بتائیں کیا قانون پولیس کو ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہے، کیا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی پولیس کو اجازت دی جاسکتی ہے؟

لاہور ہائی کورٹ نے سماعت کل بروز 18 اگست تک ملتوی کردی۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری محمد عمران کی درخواست پر سماعت کی۔

وہاڑی کے رہائشی محمد عمران نے پولیس چھاپے، بھینسیں اور طلائی زیورات لے جانے کو چیلنج کیا

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں