Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈاکٹریاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹریاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی کو شیر پاؤ پل پر اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیرائو مقدمہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے انھیں 31 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔

پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، تفتیشی افسرنے کہا کہ مقدمہ کا چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے مہلت دی جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 97/23 درج ہے۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی بھی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دن کی توسیع کرتے ہوئے اعجاز چوہدری کو 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا، تھانہ ریس کورس پولیس نے اعجاز چوہدری اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں