سپریم کورٹ نے کراچی کے نالہ متاثر ین کو معاوضے کی بقیہ رقم ایک ماہ میں ادا کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پیشی اور یقین دہانی کے بعد عدالت نے یہ حکم دیا۔
دوران سماعت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ 6 ہزار 9 سو 32 متاثریں کے چیکس 7 دن میں تیار ہوجائیں گے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ متاثرین کو ایک ماہ میں بقیہ چیکس کمشنرکراچی کی سربراہی میں ادا کریں۔
عدالت نے کمشنر کراچی کو چیکس کی تقسیم منصفانہ بنانے کی ہدایت کی۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ نہیں ابھی ختم نہیں کر رہے عملدرآمد نہ ہوا تو پھر، یہ سیاسی آدمی ہیں انہیں پروجیکشن ملے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی کمال کو کراچی کی احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















