عدالت نے سابق اراکین سندھ اسمبلی اظہر ، فہیم خان اور عدیل احمد خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے خلاف ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ کے معاملے میں پولیس نے شاہ فیصل تھانے میں درج مقدمہ کا حتمی چالان جمع کرادیا۔
چالان میں راجا اظہر سمیت 3 مفرور سابق اراکین اسمبلی کو مفرور قرار دے دیا گیا جس پرعدالت نے سابق اراکین سندھ اسمبلی اظہر ، فہیم خان اور عدیل احمد خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ سمیت 13 ملزمان کو بے قصور قرار دے دیا، چالان میں پولیس اہلکاروں سمیت 10 گواہان شامل ہیں۔
پولیس کے چالان کے مطابق مقدمہ میں عالمگیر خان سمیت 5 ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں، مقدمہ میں محمد کامران ، طارق ، عامر ، یونس ،جاوید ، اظفر ، فہد سمیت 20سے زائد ملزمان گرفتار ہیں، 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے رہنماوں نے کارکنان کو اشتعال دلوایا۔
چالان میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور کار سرکار میں مداخلت کی، تحریک انصاف کے کارکنان نے لاٹھی و ڈنڈوں سے مسلح ہوکر ہنگامہ آرائی کی، پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے ریاست کے خلاف نعرے بازی بھی کی، پی ٹی آئی کارکنوں نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے پولیس پر حملہ بھی کیا۔
چالان میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے سڑکوں پر موجود دکانیں بھی بند کروادیں، پی ٹی آئی کے کارکنان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جس سے عوام میں دہشت پھیلی، مقدمہ میں 200 سے 300 نامعلوم کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















