عدالت نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کےمشیر احد خان چیمہ کی درخواست پر انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے معاملے میں عدالت نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کےمشیر احد خان چیمہ کی درخواست پر انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔
احد خان چیمہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی، عدالت میں احد خان چیمہ کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کرایا۔
وکیل احد چیمہ نے مؤقف اپنایا کہ احد خان چیمہ آسٹریا جانا چاہتے ہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے۔
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے درخواست پر سماعت کی۔
واضح رہے کہ احد خان چیمہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنسز میں ملزم نامزد ہیں۔ احد خان چیمہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے شریک ملزم ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















