انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کے 80 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کے 80 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 2 ستمبر تک تحقیقات مکمل کرکے چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے سماعت کی، ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے لا کر پیش کیا گیا۔
ملزم فیاض انور، طارق رفیق، عمر سعید، مرزا اسد، مرزا ساجد، محسن رحمان کو پیش کیا گیا۔
دانش فراز، حفیظ حیات، عبد الوھاب، اسامہ طارق، منیب جاوید، سفیان خالد سمیت دیگر ملزموں کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، کہا کہ ملزمان جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔ ملزموں کیخلاف چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے جلد پیش کر دیا جائے گا مہلت دی جائے۔
واضح رہے کہ ملزموں کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے، اسی مقدمہ کے 73 دیگر ملزمان 26 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















