Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کارکن رفیع آفریدی کی ایم پی او کے تحت نظربندی کا حکم کالعدم قرار

عدالتِ عالیہ نے پی ٹی آئی کارکن رفیع آفریدی کی ایم پی او کے تحت نظربندی کا حکم کالعدم قراردے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن رفیع آفریدی کی ایم پی او کے تحت نظربندی کا حکم کالعدم قراردے دی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کردیا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ رفیع آفریدی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ایم پی او آرڈر کے تحت گرفتار کیا گیا، عدالت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ایم پی او آرڈر کو غیر قانونی قرار دے۔

عدالت نے سرکاری وکیل اسے استفسارکیا کہ کس بنیاد پر ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے رفیع آفریدی کو گرفتار کیا گیا۔

جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ اس طرح تو ریاست کسی بھی شخص کو اِس خدشے پر گرفتار کر سکتی ہے؟ اس کے ساتھ ہی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن رفیع آفریدی کی ایم پی او کے تحت نظربندی کا حکم کالعدم قراردے دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں