لاہورہائیکورٹ میں پرانی حلقہ بندیوں کی بنیاد پرنوے روز میں الیکشن نہ کرانے کے خلاف درخواست دائرکردی گئی۔
درخواست محمد نقاط سلیم ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن،وفاقی حکومت، ادارہ شماریات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
وکیل درخواست گزارمحمد نقاط سلیم ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے 17 اگست کو انتخابات سے معذرت کا نوٹیفکیشن جاری کیا، الیکشن کمیشن نے نوٹفکیشن میں کہا کہ انہوں نے مردم شماری اور نئی حلقہ بندیاں کرنی ہیں۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن کا مؤقف آرٹیکل 224 شق دو کی خلاف ورزی ہے۔ سیکشن 17 شق دو الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔ 5 اگست 2022 کو مرد شماری کے اعداد وشمار چھپ چکے ہیں۔
محمد نقاط سلیم ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ایک سال کی تاخیر سے حلقہ بندیوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، آئین کے مطابق نوے روز میں انتخابات منعقد ہونے چاہییں، استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کا جاری نوٹیفکیشن کو درخواست کے فیصلے تک معطل کیا جائے اورعدالت الیکشن کمیشن کو نوے روز میں انتخابات کروانے کا حکم جاری کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















