سپریم کورٹ سے مریم نوازکو بڑاریلیف مل گیا، نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیل واپس لے لی۔
سپریم کورٹ میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے نیب کی جانب سے اپیل واپس لینے کی بنیاد پرخارج کر دی۔
پراسیکیوٹر نیب کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کی وجہ سے موجودہ کیس واپس لے رہے ہیں۔
نیب نے 2019میں شمیم شوگر مل کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترمیم ہوچکی ہے، ترامیم کے بعد مریم نواز کیخلاف کیس ختم ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے شمیم شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
نیب پراسیکیوٹر کی استدعا تھی کہ آرڈر میں خارج کرنے کے بجائے اپیل نمٹا دی گئی لکھ دیں، جس پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ کو آرڈر پسند آئے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















