Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئی حلقہ بندیوں سے پہلے صدرکو انتخابات کی تاریخ دینی چاہیے، لاہور ہائی کورٹ

عدالتِ عالیہ نےریمارکس دیے کہ الیکشن نوے دن میں ہونا آئینی تقاضا ہے،بادی النظر میں نئی حلقہ بندیوں سے پہلے صدر کو انتخابات کی تاریخ دینی چاہیے۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ نےہرانی حلقہ بندیوں کی بنیاد پرنوے روز میں الیکشن نہ کرانے اورالیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی تاریخ دینے کےخلاف درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے درخواست گزار کو پٹیشن میں ترمیم کرنے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست واپس کردی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےعدالت کو بتایاکہ صدرمملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پراسمبلی توڑی۔ مردم شماری شائع ہونے کےبعد اسی کی بنیاد پرانتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے۔

عدالتی استفسار پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ انتخابات کی تاریخ صدرمملکت نے دینی تھی جوکہ انہوں نے نہیں دی۔

عدالت نے ریمارکس دیےبادی النظر میں نئی حلقہ بندیوں سے پہلے صدر کو انتخابات کی تاریخ دینی چاہیے۔ تاریخ آنے کےبعد نوے دن کےاندر اندر ہی نئی حلقہ بندیاں کراناہوں گی۔اگر صدر نے تاریخ نہیں دی تو نئی حلقہ بندیوں کو کیسے روکا جاسکتاہے۔انتخابات کی تاریخ مقرر کرکے ہی تمام معاملات اس کے ارد گرد گھوم سکتے ہیں۔

درخواست گزارمقسط سلیم ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔انہوں نےکہاکہ الیکشن کمیشن نےنئی حلقہ بندیاں کرانے کی بنا پرنوے دن میں انتخابات سے معذرت کا نوٹیفکیشن جاری کیا، آئین کے مطابق نوے روز میں انتخابات منعقد ہونے چاہیے۔عدالت الیکشن کمیشن کو نوے روز میں انتخابات کرانے اور پرانی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر انتخابات کرانے جاحکم جاری کرے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں