سندھ ہائی کورٹ نے 9 سو پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کیخلاف درخواست پر فریقین سے چارہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مشرف کالونی میں 9 سو پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے صوبائی حکومت، ڈائریکٹر ماسٹر پلان، لیاری ری سیلٹمنٹ پروجیکٹ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
وکیل درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ نیب نے بھی چائنا کٹنگ کے معاملے پرتحقیقات کی تھی جس پرجسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ نیب کے پاس جائیں، ایف آئی اے کے پاس جائیں، ہمارے پاس غلط آگئے ہیں، اس وقت پاکستان میں نیب سے بڑی کوئی عدالت نہیں ہے۔
جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ وہ جب نیب کی بات نہیں مان رہے تو ہماری کیا بات مانیں گے؟
وکیل درخواست گزارنے کہا کہ عدالت متعلقہ اداروں کو قبضہ ختم کرنے اور زمین واگزار کرنے کے لیے پابند کرسکتی ہے، مشرف کالونی اسکیم 29 سیکٹر 21 بی میں رفاعی مقاصد، اسکولوں اور دیگر مقاصد کے لیے مختص چائنا کٹنگ کردی گئی ہے، نیب انکوائری میں چائناکٹنگ اور پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت ثابت ہوئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















