Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی حکمرانی برقرار، امام الحق کی ترقی

ون ڈے رینکنگ میں  بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے  جبکہ امام الحق کی ترقی ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی  جس کے مطابق بابر اعظم کی پہلی  اور جنوبی افریقہ کے ریسی وینڈر ڈسن کی دوسری پوزیشن مستحکم ہے۔

پاکستان کے امام الحق اور بھارت کے شبمان گل ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے فخر زمان دو درجے تنزلی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔

بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کی بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

افغانستان کے مجیب الرحمان تین درجے ترقی سے تیسری پوزیشن پر آگئے جبکہ راشد خان اور بھارت کے محمد سراج ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی نویں پوزیشن برقرار ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں