لاہور ہائی کورٹ نے حسان نیازی اورحیدرمجید کی بازیابی کی درخواست سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی اور حیدر مجید کی بازیابی کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملاقات کروانے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے سماعت کی۔
حسان نیازی کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق اے خان اور حیدر مجید کی جانب سے ایڈووکیٹ ملک عدیل احسان پیش ہوئے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ ملٹری کورٹس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہے، ملزمان کو ملاقات اور سزاؤں کے حوالے سے یقین دہانی کروائی ہیں۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ حسان نیازی کا کیس ملٹری کورٹ میں چلایا جائیگا، پولیس نے حسان نیازی کو آرمی کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حسان نیازی کی والدین سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے۔
حفیظ اللہ نیازی نے بیٹے کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں حبس بے جا کی درخواست دائر کی جس میں درخواست گزارکی جانب سے حسان نیازی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















