Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیرقانونی تعمیرات کےمعاملے پرناظرکوعلاقےکامعائنہ کرکےرپورٹ پیش کرنےکی ہدایت

عدالت نے غیرقانونی تعمیرات کےمعاملے پرناظرکوبہ طورکمشنرعلاقے کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ناظر کو کمشنر مقرر کرتے ہوئے علاقے کا معائنہ کرکے رپورٹ طلب کرلی۔

وکیل درخواست گزارفوزیہ باسط ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ ناظم آباد پانچ نمبر میں پلاٹ 7/22پر پورشنز تعمیر کیے جارہے ہیں، اب چار فٹ کی گلی میں اسکول وینز کا آنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ یہ تو سرکار کو سوچنا چاہیئے کہ شہر کیاسے کیا ہورہا ہے، پورا شہر کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے، کسی کو پرواہ ہی نہیں۔ دیکھنا ہوگا کہ اس پلاٹ کے اطراف مکانوں کی کیا صورتحال ہے،

عدالت نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ادھر ادھر بڑی عمارتیں کھڑی ہوں اور ہم ایک مکان گرانے کا حکم دیدیں۔

ناظرکو پلاٹ اورعلاقے کا دورہ کرکے عدالت میں ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے حکم دیا گیا۔

پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات کرکے 40/50لاکھ روپے فی پورشن بیچا جارہاہے ۔

8 پورشنز تعمیر ہو چکے ہیں،علاقہ مکینوں کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے ۔درخواست گزار

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں