سربراہ پی ٹی آئی نے 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے کواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں نو مئی سے متعلقہ مقدمات، جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز اور جعل سازی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے چیلنج کردیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں نو مئی سے متعلقہ مقدمات، جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز اور جعل سازی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے چیلنج کر دیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 درخواستیں دائرکی گئیں جس میں اسٹیٹ اور مدعی مقدمہ درخواستوں میں فریق بنایا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی سیشن کورٹ سے چھ، اے ٹی سی سے تین ضمانت کی درخواستیں خارج ہوئیں۔
وکیل درخواست گزار نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعاکرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ نے میرٹ کو دیکھے بغیر ہی ضمانتیں عدم پیروی پرخارج کر دیں۔
وکیل سلمان صفدرنے استدعاکی کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں، ٹرائل کورٹس کو دوبارہ کیسزسن کر میرٹ پر فیصلے کرنے کی ہدایت کی جائے اوران 9 مقدمات میں پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















