Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فاطمہ فرڑوقتل کیس؛ ملزم اسد شاہ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

فاطمہ فرڑو قتل کیس میں حویلی کے مالک سید اسد شاہ کو عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حوالے کر دیا۔

رانی پور پیرکی حویلی میں گھریلو ملازمہ بچی فاطمہ کی ہلاکت کا معاملہ مرکزی ملزم سید اسد شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت میں معصوم بچی فاطمہ فرڑو کی ماں بھی موجود تھی۔

فاطمہ کیس کے انویسٹیگیشن آفیسربچل قاضی نےعدالت کو بتایا کہ ملزم انکوائری میں تعاون نہیں کررہا ہے ملزم سے ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے مگر ملزم اس کا پن کوڈ نہیں بتا رہا ہے ملزم سے ایک اور موبائل-فون برآمد کرنا ہے۔

اس پر جج نے ملزم اسد شاہ کو کہا کہ آپ تعاون کریں گے تو آپ کے ساتھ انصاف ہو سکے گا اگر آپ بے قصورہیں تو موبائل فون پر لگے پن کوڈ پولیس کو بتادیں۔ انویسٹیگیشن آفیسرنےعدالت کو بتایا کہ ملزمان کی ڈی این ٹیسٹ کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں ہیں ڈی وی آر فرانزک کیلئے پنجاب لیب کو بھیجی گئی ہے فرزانک رپورٹ ابھی تک نہیں ملی ہے۔

فاطمہ کے وکلا نثاربھنبرو صفدر کناسرو نایاب شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مشکوک ہوتی جا رہی ہے 164 کا آئی او جلدی کیوں بیان دلوا رہا ہے پولیس نے جج صاحب کو پانج روز جسمانی ریمانڈ کیلئے درخواست دی تھی یہ بہت بڑا واقع ہے دنیا میں سندہ اوررانی پورشہر بدنامی کا باعث بن چکا ہے۔

وکلا کا کہنا تھا کہ پولیس ایک ملزمہ حنا شاہ کو بھی گرفتار نہ سکی ہے اقوام متحدہ میں کیس فائل ہوگیا ہے۔ یہ تو ظاہر ہوگیا ہے کہ بچی کا طبعی موت نہیں ہوا ہے اور بچی کے ساتھ زیادتی ہوتی رہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں