چیئرمین پی ٹی آئی نے وزارت قانون کا کیس اٹک جیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا، سابق وزیراعظم و سربراہ پاکستان تحریکِ انصاف نے وزارت قانون کا عدالت اٹک جیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اٹک جیل میں منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے کالعدم قرار دیا جائے۔
انسداد دہشتگری عدالت کے جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کا اختیارِ سماعت بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی۔
سابق وزیراعظم کی جانب سے درخواست میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے کے علاوہ سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اور سپرٹنڈنٹ اٹک جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















