عدالت نے سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ کے درج مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات کے معاملے میں عدالت نے شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ کے درج مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کر دی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم موجودگی کے باعث ضمانت خارج کی۔
عدالت نے وکیل علی بخاری کی دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔ وکیل علی بخاری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شاہ محمود قریشی کی طلبی کی درخواستیں دائر کی گئیں تھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















