اے ٹی سی اسلام آباد نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کو 14 روزه جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مبینہ کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کو عدالت پہنچایا گیا۔
ایڈووکیٹ ایمان مزاری کو تین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی عدالت پیش کیا گیا۔
ایمان مزاری کی جانب سے درخواست ضمانت دائرکی گئی جس کے بعد عدالت نے ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
وکیل قیصرامام عدالت کے روبرو پیش اورایمان مزاری کے خلاف تھانہ بہارہ کہو مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائرکی۔
عدالت نے ضمانت کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر تک فریقین سے جواب بھی طلب کر لیا۔
وکیل زینب جنجوعہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں اور استدعا کی کہ اس کیس میں بہت وقت ہو چکا ہے کل کے لیے رکھ لیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















