عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی عسکری ٹاورحملہ سمیت دیگر مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ ن آفس جلانے، عسکری ٹاورپر حملہ اور تھانہ شادمان نذرآتش کے علاوہ جناح ہاوس حملہ کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 ستمبر تک توسیع کردی۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو آج دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر آج پیش کیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج عبہر گل نے کیس کی جبکہ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے چار مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون آفس پرحملہ کا الزام ہے، یاسمین راشد پر عسکری ٹاور پر حملے اورتھانہ شادمان کو جلانے کا بھی الزام ہے۔
گلبرگ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف مقدمہ نمبر 1271/23 اور مقدمہ نمبر 1280/23 درج کر رکھا ہے۔ شادمان پولیس نے یاسمین راشد کیخلاف 768/23 مقدمہ درج کررکھا ہے جبکہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس مقدمہ نمبر 367/23 درج کررکھا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















