Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حلیم عادل شیخ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اے ٹی سی کراچی نے سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کراچی میں پی ٹی آئی رہنما وہ سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹاؤن میں پولیس موبائل جلانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے پولیس سے تین دن میں تحقیقاتی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

حلیم عادل شیخ کی جانب سے مقدمے سے رہا کرنے کی استدعابھی کی گئی جسےانسداددہشت گردی عدالت نے مسترد کردیا۔

پولیس نے حلیم شیخ کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ مانگا، تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ حلیم عادل شیخ سے تحقیقات کرنی ہے 15 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پرعدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ استدعا پر فیصلہ محفوظ کرتھا۔

عدالتی احاطے میں حلیم عادل شیخ کی اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات بھی کرائی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں