Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انوار الحق کی بطور چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے تعیناتی چیلنج

انوار الحق کی بطور چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

ایڈووکیٹ ملک وحید اختر نے اٹھارہ اور 24 اگست کے نوٹیفکیشنز اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انوار الحق پہلے سے ہی ڈیپوٹیشن پرسی ڈی اے میں تعینات تھے، انوار الحق کو واپس محکمے میں بھجوانے کے بجائے چیف کمشنر تعینات کر دیا گیا۔

ایڈووکیٹ ملک وحید اخترنے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سابق ممبر کو چیئرمین تعینات نہیں کیا جا سکتا، استدعا ہے کہ اٹھارہ اور چوبیس اگست کے نوٹیفکیشنز خلاف قانون قرار دیے جائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں