Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اینٹی کرپشن کی محمد خان بھٹی کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

عدالت نے اینٹی کرپشن کی محمد خان بھٹی کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا رد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہورنے کرپشن اور رشوت کیس میں سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے اینٹی کرپشن کی محمد خان بھٹی کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا رد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کے روبرو ملزم کو پیش کیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کا مؤقف تھا محمد خان بھٹی پر غیرقانونی بھرتیوں اور تبادلے کروانے کا الزام ہے، ملزم سے مزید معلومات حاصل کرنی ہیں جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

وکیل ملزم محمد خان بھٹی کا مؤققف تھا کہ اینٹی کرپشن کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، ملزم سے مقدمہ کی بابت تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا بلاجواز ہے۔

ملزم محمد خان بھٹی کے وکیل نے استدعا کی کہ ملزم محمد خان بھٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا جائے۔

سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے عدالت نے اینٹی کرپشن کی محمد خان بھٹی کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا رد کر دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں