Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہورہائی کورٹ کا پرویز الٰہی کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم

لاہورہائی کورٹ نے پرویزالہیٰ کی بازیایی اورافسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پرویزالہی کو گھرنہ پہنچانے پرپولیس افسران کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔

دورانِ سماعت عدالت نے حکم دیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک بطوربیلف کل اٹک جیل سے پرویز الہی کو بازیاب کرواٸیں۔

پرویز الہی کی بازیابی اور پولیس افسران کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرچوتھی مرتبہ سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک کو پرویز الہی کو بازیاب کراکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسارکیا کہ معلومات کی فراہمی کےلئےچوبیس گھنٹے مانگے ہیں تو بڑی بڑی کتابیں کیوں اٹھا لائے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پچاس سالوں میں عدالتی فیصلے پراتنا برا سلوک ہوتے آج تک نہیں دیکھا۔

عدالت نے کہا کہ جنہوں نے گاڑی سے نکالا وہ سادہ کپڑوں میں تھے۔

وکیل پرویزالٰہی نے کہا کہ آئی جی کایہ کہنا کہ مجھے پتہ نہیں اس سے بڑا جھوٹ کوئی نہیں ہے۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ان کایہ کہنا کہ میں جھوٹا ہوں غلط بات ہے جس پرعدالت نے کہا کہ یہ غیر پارلیمانی لفظ نہیں ہے۔ مان لیاجوڈیشل مجسٹریٹ کےحکم پرگرفتارکیاگیا۔ عدالت عالیہ کے حکم کی موجودگی میں اس طرح کے حکم بھی غیرمؤثر ہے۔

ایڈووکیت جنرل پنجاب نے استدعا کی کہ عدالت مکمل رپورٹ جمع کرانے کےلئے وقت دے۔ جس پرعدالت نے پوچھا کہ پرویزالہی کہاں ہیں؟

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ مجھے بھی بالکل نہیں پتہ۔ کمرہ عدالت میں آئی جی پنجاب کی بات پر قہقپے بھی لگے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں چوہدری پرویز الٰہی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں