Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سانحہ9مئی جوڈیشل کمپلیکس حملہ اورجعلسازی کاکیس؛ رجسٹرارآفس کے اعتراضات دور

سانحہ 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس حملہ اورجعلسازی کے کیس میں پی ٹی آئی وکلا نے جسٹرارآفس کے اعتراضات دورکردیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نو مئی سے متعلقہ مقدمات، جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز اور جعل سازی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں دائرہوئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے درخواستیں دائر کیں۔

چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس طارق محمود جہانگیری نے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے ہائی کورٹ میں 9 درخواستیں دائر کیں جبکہ  چیئرمین پی ٹی آئی نے اسٹیٹ اور مدعی مقدمہ کو درخواستوں میں فریق بنایا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سیشن کورٹ سے چھ، اے ٹی سی سے تین ضمانت کی درخواستیں خارج ہوئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے نو مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعاکرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ نے میرٹ کو دیکھے بغیر ہی ضمانتیں عدم پیروی خارج کر دیں۔

وکلا نے درخواست میں استدعا کی کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کےلئے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں، ٹرائل کورٹس کو دوبارہ کیسز سن کر میرٹ پر فیصلے کرنے کی ہدایت کی جائے اوران 9 مقدمات میں پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں