Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کم سن ملازمہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ سامیہ عاصم کی ضمانت منظور

کم عمرملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، سول جج کی اہلیہ سامیہ عاصم کی ضمانت منظورہوگئی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ نے ملزمہ سامیہ عاصم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

کم عمرملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں ایڈیشنل سیشن جج محمد ہارون نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سول جج کی اہلیہ سامیہ عاصم کی ضمانت منظورکر لی۔

ملزمہ سامیہ عاصم نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں