Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کپ: سپر فور مرحلے کا آغاز آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ سے ہوگا

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آغاز  آج پاکستان اور بنگلا دیش کے  درمیان میچ سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم نے میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ روز ہی کردیا تھا۔

بھارت کے خلاف کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ اسپن آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سپر فور مرحلے کا یہ واحد میچ پاکستان میں کھیلا جائے گا جبکہ بقیہ میچز 9 ستمبر سے سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں ایک بار پھر سپر فور مرحلے میں 10 ستمبر بروز اتوار کو مد مقابل آئیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں