جناح ہاؤس حملہ ودیگرکیسزمیں عدالت نےخدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں نمٹادیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہاٸی کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ سمیت جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت 97 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں واپس ٹراٸل کورٹ کو بھجوا دیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئےخدیجہ شاہ ، عالیہ حمزہ سمیت ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں نمٹا دیں۔
عدالتِ عالیہ نے کہا کہ وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جاٸیں گی۔
لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کی جانب سے مقدمات میں نٸی دفعات شامل کرنے کے متعلق درخواست منظورکرتے ہوئے کہا کہ مقدمات میں نٸی دفعات شامل ہوچکی ہیں۔
عدالت یہ بھی کہا کہ ملزمان نٸی دفعات کے مطابق شامل تفتیش ہوں، ملزمان نٸی دفعات شامل ہونے کے بعد ٹراٸل کورٹ میں ضمانت کی درخواست داٸر کریں۔
واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں گرفتار خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ اسپیشل پراسکیوٹر فرہاد علی شاہ نے ضمانتوں کی مخالفت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















