Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جیل پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتیوں کا معاملہ؛  امیدوارکو نتائج سے آگاہ کرنے کا حکم

جیل پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتیوں سے متعلق درخواست پرعدالت نے امیدوارکو نتائج سے آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جیل پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتیوں کے معاملے میں امیدوار کا نتیجہ ظاہر نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کو اس کی کارکردگی کے نتائج سے آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مشہود مہدری نے مؤقف اپنایا کہ 2022 کو جیل پولیس میں 5 گریڈ میں بطور کانسٹبل کی ملازمتوں کا اشتہار دیا گیا، امیدواروں نے ٹیسٹ بھی دیے، جس میں میرے 75 سے زائد مارکس آئے۔

درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ انٹرویو بھی دیا لیکن فیل کیا گیا، مجھ سے کم مارکس لینے والوں کو بھرتی کیا گیا، میری رپورٹ دی جائے کہ آخر مجھے فیل کیوں کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں