Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی شوگرملوں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی شوگرملوں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔

سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الااحسن جسٹس، جمال مندوخیل اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل چینی ذخیرہ اندوزی کیس کی 12 ستمبر کو سماعت کریگا۔

رجسٹرار آفس نے وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل آفس اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

سپریم کورٹ نے چینی اور گنے کی قیمت سے متعلق مقدمہ بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ جسٹس اعجا الااحسن پر مشتمل بنچ 13 ستمبر کو سماعت کریگا۔

میر پور خاص شوگر مل نے چینی اور گنے کی سرکاری قیمت سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، رجسٹرار آفس نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں