چیف جسٹس پاکستان عمرعطابندیال نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ انسان جو چاہے اس کی وہ خواہش پوری ہو۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالتِ عالیہ نے فریقین کےوکیل کی استدعا پر سماعت بنا کسی کاروواٸی کے ملتوی کردی۔
سماعت کےدوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نےریمارکس دیے کہ کیا باقی وکلا کو اطلاع نہیں ہوٸی تھی؟ ہم آپ کو گڈ تو سی یو کہتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ کیس بہت دلچسپ تھا، اب یہ کیس نیا بینچ سنے گا، ضروری نہیں کہ انسان جو چاہے اس کی وہ خواہش پوری ہو۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے مذید ریمارکس دیے کہ امید ہے اگلا بنچ اس کیس کو انجوائے کرے گا۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کرتے ہوئےفریقین کےوکیل کی استدعا پر سماعت بنا کسی کاروواٸی کے ملتوی کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















