عدالت نے چوہدری پرویزالہی کو رہا کرنے کے حکم کے خلاف نیب اپیل کی سماعت پیرتک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہاٸی کورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو رہا کرنے کے حکم کے خلاف نیب اپیل کی سماعت ہوئی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرتے ہوئے پرویزالہی سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے سماعت پیر کے روز تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سنگل بنچ کا آرڈر تو چیلنج ہی نہیں کیا۔
دورکنی بنچ نے کہا کہ پھر ہم اس حکم کو کالعدم کیسے قراردے سکتے ہیں، آپ نے عمل درآمد کے معاملے کو چیلنج کیا ہے۔
پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ قانون کہتا ہے کی نیب کے معاملے کو صرف دورکنی بنچ ہی دیکھ سکتا ہے۔ سنگل بنچ کا عبوری حکم ہے اس کو اس لیے چیلنج نہیں کیا۔
لاہورہائی کورٹ نےسابق وزیراعلٰی پنجاب کو رہا کرنے کے حکم کے خلاف نیب اپیل کی سماعت پیرتک ملتوی کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















