Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس سماعت کیلئے مقرر

عدالتِ عظمٰی نے سپریم کورٹ سے متعلق پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ پریکٹس ایکٹ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز کسٹ جاری کردی۔

سپریم کورٹ کا نیا لارجر بنچ 18 ستمبر کو پریکٹس پروسیجرایکٹ کیس کی سماعت کریگا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے سپریم کورٹ پریکٹس بل پر 13 اپریل کو عمل در آمد روک دیا تھا۔

ذراع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فل کورٹ تشکیل کا امکان ہے۔

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد فل کورٹ بینچ تشکیل دینگے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر 18 ستمبر کو فل کورٹ بنچ سماعت کرے گا

بطور چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے 8 رکنی بنچ بناکر اس ایکٹ کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا تھا۔ اب ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تشکیل کردہ فل کورٹ بنچ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا مستقل تعین کرے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں