نوے دن انتخابات کے معاملے پرتحریک انصاف نےرجسٹرارآفس اعتراضات کیخلاف اپیل دائرکردی
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 90 دن انتخابات کے معاملے پرتحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو چیلنج کر دیا۔
تحریک انصاف نے 90 دن میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184/3 درخواست دائر کی تھی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست پر نا قابل سماعت ہونے کے اعتراضات لگا کر واپس کردی۔
تحریکِ انصاف کی جانب سے اپیل میں کہا گیا کہ رجسٹرارآفس کے اعتراضات جوڈیشل نوعیت کے ہیں۔ رجسٹرار آفس جوڈیشل نوعیت کےاعتراضات نہیں لگا سکتا۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی کہ رجسٹرار آفس اعتراضات کو ختم کرکے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















