Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہریارآفریدی کے خلاف توہین عدالت کیس سے متعلق سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

رہنما پی ٹی آئی شہریارآفریدی کے خلاف توہین عدالت کیس سے متعلق سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریکِ انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او آرڈر میں اختیارات سے تجاوز پر توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی فرد جرم عائد کرنے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ عبوری آرڈر کے خلاف اپیل کیسے قابلِ سماعت ہے؟

عدالت نے ڈپٹی کمشنر کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔

وکیل رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ سنگل جج کا کوئی بھی آرڈر دو رکنی بنچ کے سامنے چیلنج کیا جا سکتا ہے، یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

وکیل رضوان عباسی نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے اپیل قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے میرٹ پر خارج کی تھی جس کے بعد عدالت نے ڈپٹی کمشنر کے وکیل کو مزید وقت دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں