چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے وکیل کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کردیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پراپرٹی کے کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو جرمانہ کیا۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ وکیل نے متعلقہ دستاویزات کی طرف پوائنٹ کرنے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مس لیڈ کرنے کی کوشش کی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا، جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کراکے رسید پیش کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















