Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ؛ ایڈیشنل رجسٹرارعامرسلیم رانا کی خدمات لاہورہائی کورٹ کو واپس

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرارعامرسلیم رانا کی خدمات لاہورہائی کورٹ کو واپس کردی گئیں۔

سپریم کورٹ میں افسران کی خدمات متعلقہ عدالتوں کو واپسی سے متعلق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی منظوری سے رجسٹرار نے نوٹی فیکیشنز جاری کردیے۔

سپریم کورٹ ایڈیشنل رجسٹرار عامر سلیم رانا اور ڈپٹی رجسٹرار محمد اویس کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں۔

ڈپٹی رجسٹرار محمد منورعلی خدمات سندھ ہائی کورٹ کو جبکہ سینئرآڈیٹر محمد اکرم خدمات آڈیٹر جنرل پاکستان کو واپس کردی گئیں۔

چاروں افسران ڈپٹوٹیشن پر سپریم کورٹ میں تعینات کیے گئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں