عدالت نے مرکزی ملزم پرویز الٰہی کے شریک ملزم رائے ممتاز کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو رہائی کے لیے دس لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
لاہورہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتی کیس درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ جسٹس شہرام سرور نے سماعت کی۔
درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ ملزم کا غیر قانونی بھرتی کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، پنجاب اسمبلی میں تمام بھرتیاں قانونی طریقے کے مطابق ہوئیں، پنجاب اسمبلی میں بھرتی کے لیے او ٹی ایس کی خدمات حاصل کی گئیں۔
وکیل ملزم نے مؤقف پیش کیا کہ انٹری ٹیسٹ، انٹرویو تک تمام معلومات کو شفاف رکھا گیا تھا، اوٹی ایس نے تمام رزلٹ اپنی ویب سائیٹ پرجاری کیے، کسی بے گناہ شخص کو قید میں رکھنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت ضمانت منظورکر کے رہائی کا حکم جاری کرئے۔
لاہور ہائی کورٹ نے دوسرے شریک ملزم محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















