Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یونان کشتی حادثہ؛ تحقیقات عدالتی کمیشن کےذریعےکرانے کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

عدالت عالیہ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دورکرتے ہوئے درخواست سماعت کےلئے مقررکرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات عدالتی کمیشن کےذریعے کرانے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دورکرتے ہوئے درخواست سماعت کےلیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیاتھا جس پر جسٹس عاصم حفیظ نے کیس کی سماعت کی۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےوکیل شبیراسماعیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ یونان کشتی حادثہ کےحقائق منظرعام پر لانے کےلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیاجائے۔ عدالتی کمیشن سپریم کورٹ کےتین ججز پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔ آئین کےآرٹیکل 19اے کےتحت معلومات تک رسائی ہرشہری کابنیادی حق ہے۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ کشتی ڈوبنے کاحادثہ کیوں پیش آیا، وجوہات کیابنیں، ذمہ داروں کا تعین کیاجائے۔ استدعا ہے کہ ذمہ داروں کےتعین کےلئے کمیشن آف انکوائری ایکٹ کےتحت عدالتی کمیشن تشکیل دینے کے احکامات صادر کیے جائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں