Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاپتا افرادکی بازیابی کے کیس میں اہم پیش رفت، چار شہری گھرپہنچ گئے

لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، طویل عرصے سے چار لاپتا شہری بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

پولیس نے لاپتا افرادکی گھر واپسی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا جس کے بعد عدالت نے کمبیر عباس، بلال خان، محمد رضوان چاندانہ ساجد علی کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹادیں۔

شہری عوامی کالونی، گلشن اقبال، سائٹ ایریا سے لاپتا ہوگئے تھے۔

عدالت نے خرم علی کاظمی، اعجاز الدین، عمر صدیقی، عمران کی بازیابی کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے شہری محمد عالم، مشتاق عرف عادل، صابر منصوری اور وسیم کی بھی فوری بازیابی کے لیے اقدامات کرنے اورآئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور دیگر کو چار ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں