Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ کا دوبچیوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم

سپریم کورٹ میں دو کم سن بچیوں کی حوالگی کے کیس میں عدالت نے دونوں بچیوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ بچیوں کا باپ اتوار کے روز صبح 10 سے 5 بجے تک بچیوں سے ملاقات کرسکے گا، والد کی جانب سے عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

وکیل والد نے عدالت کو بتایا کہ بچیاں والد کے پاس ہونی چاہییں کیونکہ ماں رات کی نوکری کرتی ہے، بچیوں کی ماں کے پاس دیکھ بھال کا وقت ہی نہیں ہوتا جس پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ وکیل صاحب اسلام میں حضانت کا اصول آپ نے پڑھا ہے یا نہیں؟

چیف جسٹس نے کہا کہ شریعت کے مطابق بچے ماں کے پاس رہتے ہیں، ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، صرف داڑھی رکھنے سے بندہ مسلمان نہیں ہوتا عمل بھی ہونا چاہیے، نماز، روزہ اور حج کرنا کافی نہیں انسانیت اور اخلاق بھی لازم ہیں۔ طلاق نہیں ہوئی والدین کی آپس کی ناراضگی بچوں کا مستقبل خراب کر دے گی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نےبچوں کے والد سے استفسارکیا کہ آپ نے پسند کی شادی کی یا ارینج میرج تھی؟ جس پر والد تیمور نے جواب دیا کہ میری پسند کی شادی تھی جس پرچیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ خود محبت کی شادیاں کر لیتے ہیں پھر مسائل عدالت کیلئے بن جاتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے والدین کی رضامندی سے کیس نمٹا دیا، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں