اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ میں جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت16اکتوبرتک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ میں جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔
جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں بشریٰ بی بی اپنے وکیل سلمان صفدر کے ساتھ پیش ہوئیں، وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ پر اسٹے جاری کیا ہے۔
وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ جب تک معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرالتوا ہے ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت نہیں ہوسکتی۔
جج طاہرعباس سِپرا نے وکیل نعیم پنجوتھا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیسے ہیں نعیم صاحب ؟ آپ آج کل عدالتوں میں کم، اسکرین پر زیادہ نظر آتے ہیں۔
عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جاری اسٹے کی روشنی میں سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















