Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مونس الٰہی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت لاہور نے مونس الٰہی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

احتساب عدالت لاہورمیں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق تحقیقات کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے مونس الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مونس الٰہی کے پانچ اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

نیب کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہی کا ورانٹ جاری کیا، مونس الہی کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی مگر ملزم جان بوجھ کر روپوش ہیں۔

ملزم مونس الہی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے میں پرویز الٰہی کی معاونت کا الزام ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں