Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھائی کی بیٹی کو وراثت نہ دینے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے بھائی کی بیٹی کو وراثت نہ دینے سے متعلق فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت عظمٰی نے ریونیو اتھاٹیز کو فیصلے پر عملدرآمد کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ طوبیٰ مرحوم اظہر حسین کی بیٹی نہیں ہے جس پرچیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 17 سال تک لڑکی گھر پر رہی تب کسی نے چیلنج نہیں کیا۔ مقصد بیٹیوں کو زمین نہ دینا، زمین کی حوس ہے بس۔ بھائی بہنوں کو جائداد سے نکالنے کیلئے سوتیلا کہہ دیتے ہیں۔

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ طوبی اس جائداد میں حصہ دار نہیں جس پرچیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ پراپرٹی مرنے والے کی تھی درخواست گزار کی نہیں۔ بچہ کی پہچان حق صرف خاتون رکھتی ہے۔ قیامت کے روز بھی بچوں کو انکی ماؤں کے نام سے پکارا جائے گا۔ مقدمہ بازی کردی جاتی ہے تاکہ لڑکی پھنسی رہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسے مقدمہ بازی کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کرنا ہوگا۔ لڑکی طوبی کو اسے چچا نے مقدمہ بازی میں زمین کیلئے پھنسایا۔ ہائیکورٹ کے فیصلے ہر عملدرآمد ابھی تک ہوا؟ نظر ثانی کے زیر التوا ہونے کا مقصد نہیں کہ فیصلہ پر عمل نہیں کرنا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

واضح رہے کہ تلہ گنگ کے رہائشی منیر حسین نے بھائی اظہر حسین کی وفات کے بعد جائداد کی تقسیم کا دعوی کیا تھا، منیر حسین نے بھائی کی بیٹی طوبہ کو سوتیلی بیٹی قرار دلوانے اور وراثت کی حق دار نہ ہونے کی استدعا کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں